زمباد بیروزگار یونین کی کال پر دالبندین میں مکمل شٹر ڈاﺅن، ڈی سی آفس پر دھرنا

نوکنڈی (نامہ نگار) نیو انٹری زمباد یونین کے بے روزگار نوجوانوں کا انٹری کی بحالی اور بارڈر پر باعزت روزگار دینے کے حوالے سے ضلعی ہیڈ کوارٹر دالبندین میں مکمل شٹر ڈاو¿ن ہڑتال رہی ہڑتال کے سبب تمام کاروباری مراکز بند رہے اس موقع پر زمبیاد یونین کے رہنماو¿ں نے گشت کرکے ہڑتال کا جائزہ لیا اس موقع پر رہنماو¿ں کا کہنا تھا کہ گزشتہ کہی ہفتوں سے بے روزگار غریب زمبیاد والے نوجوان اپنے جائز حقوق کیلئے ڈی سی آفس کے سامنے دھرنا دیے بیٹھے ہیں مگر کوئی بھی زمہ دار ٹس سے مس نہیں ہو رہی ہے انہوں نے کہا کہ سرحدی علاقے کے لوگوں کا ذریعہ معاش اور گذر بسر انہی بارڈر سے وابستہ ہے مگر بدقسمتی سے علاقے کے نوجوانوں کو بارڈرز پر باعزت روزگار کیلئے نہیں چھوڑا جا رہا ہے ضلع چاغی معدنی وسائل سے مالا مال ایک امیر ترین خطہ ہے مگر ضلع کے تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوان زمبیاد گاڑیوں کے ذریعے کاروبار کرنے پہ مجبور ہیں مگر اسکے باوجود اسی روزگار کے دروازے بھی نوجوانوں کیلئے بند کردیا گیا انہوں نے کہا کہ ہم اپنے احتجاج کو وسعت دیں کر کل انشا اللہ بروز بدھ پاک ایران شاہراہِ کو دالبندین کے مقام پر ہر قسم کے ٹریفک کیلئے بند کردیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں