بیرک گولڈ کمپنی کی بلوچستان حکومت کو 71 کروڑ روپے کی ادائیگی

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)ضلع چاغی میں کاپر گولڈ ریکوڈک منصوبہ کے تحت بیرک گولڈ کمپنی نے بلوچستان حکومت کو71 کروڑ روپے کی ادائیگی کر دی۔ کوئٹہ سے صوبائی محکمہ خزانہ کے حکام کا کہنا ہے کہ 71 کروڑ روپے کی ادائیگی بیرک گولڈ نے ایڈوانس رائلٹی کی مد میں کی۔ محکمہ خزانہ کے حکام نے مزید بتایا کہ ریکوڈک میں سونے اور تانبے کو نکالنے کے منصوبے پر بیرک گولڈ کمپنی کام کر رہی ہے۔ دریں اثنا بلوچستان کے محکمہ معدنیات کے حکام کا کہنا ہے کہ ریکوڈک منصوبے سے پیدوار کا آغاز 2028 میں ہوگا۔ محکمہ معدنیات کے حکام کے مطابق ریکوڈک منصوبے کے منافع میں بلوچستان کا حصہ 25 فیصد ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں