سنجاوی ، مسلح افراد نے کوئلے سے لوڈ ٹرکوں پر فائرنگ کر کے آگ لگا دی، ایک ڈرائیور جاں بحق، 2 افراد زخمی

دکی(آن لائن)سنجاوی کے علاقے بغاو میں پاسرہ تنگی کے مقام پر مسلح افراد نے کوئلے سے لوڈ ٹرکوں پر فائرنگ کرکے پیٹرول چھڑک کر ٹرکوں کو آگ لگادی لیویز ذرائع کے مطابق ٹرکوں پر مسلح افراد کے حملے میں ایک ڈرائیور موقع پر جانبحق جبکہ تین ڈرائیور زخمی ہوگئے۔مسلح حملہ اور چار ڈرائیوروں کو اغوا کرکے ساتھ لے گئے۔کوئلے سے لوڈ ٹرکیں ضلع دکی سے کوئلہ لوڈ کرکے پنجاب کے مختلف علاقوں کے لئے جارہے تھے۔مسلح افراد نے مین دکی کویٹہ شاہراہ پر ٹرکوں کو نشانہ بنایا۔ٹرکوں پر فائرنگ اور پیٹرول چھڑکنے کے بعد پانچ ٹرک مکمل طور پر جلکر خاکستر ہوگئے جبکہ چھٹے ٹرک کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔واقعے کے بعد لیویز اور ایف سی کی نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی یے۔ٹرک ڈرائیور کے مطابق مسلح حملہ آوروں کی تعداد چھ تھی جوکہ پیدل آئے تھے مسلح افراد نے آتے ہی اندھادھند فائرنگ شروع کی۔واقعے میں جانبحق ہونے والے ٹرک ڈرائیور کی شناخت شاہ محمد ولد بازمحمد ساکن بغاو سنجاوی کے نام سے ہوگئی ہے۔جبکہ زخمیوں میں سے ایک زخمی عبدلقادر ولد عبدالمجید کا تعلق بھی ںغاو کے علاقے سے ہے۔ واضح رہے کہ یکم فروری سے دکی کول مائنز پر حملوں کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے مسلح افراد پہلے بھی ایف سی کے گاڑی ،کوئلے کے ٹرکوں اور کوئلہ کانوں پر حملے کرکے مزدوروں کو اغوا کرچکے ہیں۔مسلح افراد کے کول مائنز پر حملوں کی وجہ سے سینکڑوں کوئلہ کانیں بھی کئی ماہ گزرنے کے باجود تاحال مکمل طور پر بند ہوگئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں