کوئٹہ، ایک ماہ سے جوائنٹ روڈ فائرمین کالونی کا پانی بند، شہری بوند بوند کو ترس گئے

کوئٹہ (صباح نیوز)جوائنٹ روڈ فائرمین کالونی گزشتہ ایک ماہ سے پینے کی صاف پانی سپلائی بند ہے مکین پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ڈی ایس ریلوے ودیگر اعلیٰ افسران سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ ریلوے کالونی کے مکینوں نے ایک جاری بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ ایک ماہ سے کالونی کے سب سے بڑا محلہ فائر مین کالونی میں پینے کا صاف پانی کی فراہمی مکمل طور پر بند کر دی گئی ہے محلے کے مکینوں اس شدید گرمی میں محکمہ ریلوے کی نااہل افسران اور اہلکاروں کی وجہ سے شہر میں واٹرسپلائی مکمل عوام کو پانی فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی انہوں نے کہاہے کہ نااہل ملازمین کی وجہ سے فائر مین کالونی میں پانی کی قلت ہے انہوںنے ڈی ایس ریلوے ودیگر علیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ محکمہ ریلوے کے نالائق آفیسران کا نوٹس لیکرفائر مین کالونی میں پینے کی صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے

اپنا تبصرہ بھیجیں