9 مئی حملہ کیس میں شاہ محمود قریشی بری، یاسمین راشد سمیت دیگر کو 10 ، 10 برس قید کی سزا

راولپنڈی (ویب ڈیسک) انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے ایک مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کو بری کردیا۔ عدالت نے 9 مئی کو کلب چوک جی او آر کے گیٹ پر حملے کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے شاہ محمود قریشی کو بری کرنے کا حکم دیا۔ اس کے علاوہ انسداد دہشتگردی عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں محمود الرشید، اعجاز چوہدری اور عمر سرفراز چیمہ کو 10، 10 برس قید کی سزا سنا دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں