ژوب، ٹرک اور آئل ٹینکر میں آگ لگنے سے 16 افراد زخمی ہوگئے

ژوب (یو این اے) ژوب میں کوئٹہ نیشنل ہائی وے پر واقع نیو ٹرک اڈہ میں کوئلے کے ٹرک اور آئل ٹینکر میں اچانک آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں 16 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں چھ افراد کی حالت شدید بتائی گئی ہے۔زخمیوں میں آئل ٹینکر اور ٹرک میں موجود لوگ شامل تھے، ساتھ ہی فائر بریگیڈ کا عملہ اور پولیس اہلکار بھی متاثر ہوئے۔ زخمیوں کو ٹراما سینٹر ژوب اور 1122 ایمبولینسز کے ذریعے فوری طور پر منتقل کیا گیا۔شدید زخمیوں میں سے 6 افراد کو مزید علاج کے لیے کوئٹہ ریفر کر دیا گیا جبکہ باقی زخمیوں کو ٹراما سینٹر میں ابتدائی علاج کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں