18 ویں ترمیم اور این ایف سی ایوارڈ کو رول بیک کرنے کی کوشش کی گئی تو نیشنل پارٹی بھرپور رد عمل دے گی، ڈاکٹر مالک

کوئٹہ(این این آئی) کوہلو و بارکھان جیسے علاقوں میں سیاسی کارکن نے روایتی و غیر جمہوری عناصر کو اپنے منظم جدوجہد سے شکست دی۔لاپتہ افراد کا مسلہ انتہائی سنگین ہے فوری حل کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ مرکزی سیکرٹری جنرل میر کبیر احمد محمد شہی ممبر مرکزی کمیٹی چیرمین محراب بلوچ نے شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر میر عرض بلوچ سردار یاسین مری صالح مری نے اپنے ساتھیوں سمیت نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔تقریب میں نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان علی احمد لانگو مرکزی سوشل میڈیا سیکرٹری سعد بلوچ اراکین مرکزی کمیٹی میر عبدالخالق بلوچ میر کریم کھیتران ڈاکٹر رمضان ہزارہ صوبائی خواتین سیکرٹری و رکن بلوچستان اسمبلی کلثوم نیاز بلوچ سمیت دیگر موجود تھے۔نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے نئے شامل ہونے والے دوستوں کی شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ کوہلو اور بارکھان میں نیشنل پارٹی ایک منظم قوت بن گئی ہے اور یہ سیاسی کارکنوں کی جدوجہد اور کمٹمنٹ کی بدولت ہے۔انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی ہماری میراث ہے ہمارا کلچر کامریڈ شپ تنظیمی ڈسپلن عوام کے ساتھ گہری روابط اور وطن کے ساتھ مخلصی ہے اپنے فلسفے اور سیاسی فکر پر کار بند رہ کر ہی سیاسی و قومی اہداف کو حاصل کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ لاپتہ افراد کا مسلہ انتہائی حساس و سنگین بن چکا ہے روزانہ لوگوں کی ماورائے قانون لاپتہ ہونے کی خبریں ہے۔قانون موجود ہے اگر کوئی گناہ گار بھی ہے تو اس کو عدالتوں میں پیش کیا جائے اور ان کی حراست کو لواحقین سے پوشیدہ نہ رکھا جائے۔نیشنل پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ گرینڈ الائنس کے مسائل کو گفت و شنید سے حل کیا جائے جیل و قیدو بند مسائل کا حل نہیں۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں کرپشن بہت سہرایت کرچکا ہے جس نے صوبے کی معاشی و سماجی ترقی کو روک رکھا ہے نیشنل پارٹی کے کارکن خود کو اس گندی و بدترین عمل سے دور رکھے۔سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہمارے اکابرین نے زیر عتاب ہوتے ہوئے بھی 73 کے آئین کو ملک کے لیے مثبت آغاز کا ذریعہ قرار دیتے ہوئے متفقہ بنانے کے لیے کردار ادا کیا۔اب بھی نیشنل پارٹی کا واضح موقف ہے کہ آئین کی حکمرانی ہو پارلیمنٹ بالادست ہو سپریم کورٹ بااختیار میڈیا آزاد ہو اور الیکشن کمیشن غیر جانبدار ہو انہوں نے کہا کہ 18 ویں ترمیم اور این ایف سی ایوارڈ کو رول بیک کرنے کی کوشش کی گئی تو نیشنل پارٹی بھرپور رد عمل دے گی۔نیشنل پارٹی کے سربراہ نے کہا نیشنل پارٹی آج بھی منظم ترین سیاسی جماعت ہے ہر اضلاع میں تنظیم موجود ہے اور پارٹی دفاتر فعال ہے جو کسی بھی سیاسی جماعت کی متحرک و منظم ہونے کی واضح نشاندھی ہے تقریب سے نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل میر کبیر احمد محمد چیرمین محراب بلوچ نے نئے دوستوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ نیشنل پارٹی سیاسی کارکنوں کی جماعت ہے جس میں کارکنوں کی بالادستی ہے۔اداروں میں تنقید و سوالات کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔نیشنل پارٹی سمجھتی ہے کہ سیاسی کارکن کی آبیاری تنقید و سوالات کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں عوام کی معاشی حالت انتہائی تشویشناک ہے کاروبار و روزگار کے زرائع محدود ہے بارڈر ٹریڈ کہ بندش نے عوام کو شدید معاشی تنگدست بنا دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حقیقی سیاسی و جمہوری عمل ہی تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہوتا ہے اس لیے حکمرانوں کو سیاسی عمل کی راہ میں روکاٹیں کھڑے کرنے باز ہونا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے