ایران سے پاکستانی شہریوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری، تفتان پہنچنے والے 255 پاکستانی کوئٹہ پہنچ گئے، انتظامیہ

کوئٹہ(این این آئی)ایران پر اسرائیل اور امریکہ کے حملوں کے بعد ایران سے پاکستانی شہریوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے ایران سے تفتان پہنچنے والے 255پاکستانی کوئٹہ پہنچ گئے ضلعی انتظامیہ کے مطابق ایران پر اسرائیل اور امریکہ کے حملوں کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر ایران سے پاکستانیوں کی تفتان اور گوادر کے راستے وطن واپس آمد کا سلسلہ جاری ہے اتوار کی رات گئے تک تفتان پہنچنے والے 255پاکستانیوں کو کوئٹہ پہنچا دیا گیا کوئٹہ پہنچنے والوں میں 62 طالب علم ،4تاجر 6سیاح اور ایران سے ڈی پورٹ کئے گئے 183 پاکستانی شامل ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ کیپٹن ریٹائرڈ عبداللہ بن عارف کا کہنا تھا کہ کوئٹہ پہنچنے والے42مرد اور 20خواتین طالب علموں کا رہائش کا انتظام ضلعی انتظامیہ نے کیاہے انہیں کل ان آبائی علاقوں کو بھجوادیا جائے گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں