کچھی ، ڈھاڈر میں نامعلوم افراد کا سرکاری دفتر پر دستی بم سے حملہ

ڈیرہ مراد جمالی ( این این آئی) کچھی کے علاقے ڈھاڈر میں سرکاری دفتر پر دستی بم سے حملہ بم زوردار دھماکے سے پھٹ گیا عمارت اور دیوار کو جزوی نقصان پہنچا پولیس کے مطابق سٹی پولیس تھانہ ڈھاڈر کی حدود لوکل گورنمنٹ ڈھاڈر کے دفتر پر نا معلوم موٹر سائیکل سواروں نے دستی بم سے حملہ کیا جوکہ زوردار دھماکے سے پھٹ گیا پولیس کے مطابق دستی بم سے دیوار اور کچھ افس کے حصے کو جزوی نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا واقعے کے بعد حملہ اور فرار ہوگئے جبکہ پولیس اور سیکورٹی فورسز جاے وقوع پر پہنچ کر ایریا کا گھراو کرکے تحقیقات شروع کردی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں