واشک میں اگر دودھ اورشہد کی نہریں نہیں بہائی ہیں لیکن ماضی کی نسبت نمایاں تبدیلی لایا ہوں، زابد ریکی

واشک(این این آئی)جمعیت علماءاسلام کے مرکزی رہنما ایم پی اے و خادم واشک حاجی میر زابد علی ریکی نے کہا ہے کہ عوام کا خادم ہوں عوامی اعتماد مخلصی کا مظہر ہے اگر عوام کے لئیے کچھ نہ کرتا تو آج مخلص اور ایماندار اور وفادار معتبر شخصیات ہمارے ساتھ شامل نہیں ہوتے یہ اعلانات رسمی نہیں بلکہ دونوں اطراف سے سوچ و بچار کے بعد ہو رہے ہیں واشک میں اگر دودھ اورشہد کی نہریں نہیں بہائی ہے لیکن ماضی کی نسبت نمایاں تبدیلی لایا ہوں مخالفین کو عوام نے ووٹ دیا دو مرتبہ بادشاہ بنایا اور وہ سرمایہ دار تو بن گئے مگر عوام کے وفادار نہیں بنے ,مخالفین پر عوام کا قرض باقی ہے سوشل میڈیا میں شائیں بائیں کرنے کے بجائے ریگل پلازہ کوئٹہ سے نیچے اتر کر واشک میں خدمت کے لئے آئیں،ان خیالات کا اظہار ،دوست محمد محمد حسنی واشک شمشی کے سرکردہ شخصیات میر عبدالغیاث میروانی، خالد میروانی، اورنگزیب میروانی،جہانزیب میروانی،خلیل احمد میروانی،غیاث گریشگ والا اور شمشی سے دیہانی برادری کے مختیار دیہانی کی سربراہی میں محمد عالم دیہانی،حبیب الرحمن دیہانی،خیر بخش دیہانی،مقصود دیہانی،عزیز آحمد دیہانی،محمد آصف دیہانی،ابرار حسین دیہانی، واشک سے میر دوست محمد پینل کے سرکردہ شخصیت اور انکے قریبی رشتہ دار میر حاجی شبیر احمد ایجباڈی،جمیل احمد ایجباڑی ،قدیر احمد ایجباڑی ،مرگو پلنتاک سے حاجی عبدالرزید گہرامزئی،ماسڑ ہاشم،محمد بخش،مراد علی، عبدالشکور،خان محمد،محمدعالم،عبدالحمید،منیر احمد،بارام خان،سدھیر احمد،عطا محمد،یار محمد،فراد احمد ،زابد علی نے خاندان کے دیگر افراد کے ہمراہ جمعیت علماءاسلام میں شمولیت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کی حاجی میر زابد علی ریکی نے کہا کہ الحمد اللہ روزاول سے تعصب اور نفرت کی سیاست نہیں کی ہے میں عوام کی خدمت کے لئیے میدان میں آیا ہوں اور عوامی خدمت میں میری سچائی اور مخلصی شامل ہے میں ہر ذی شعور سچے اور باہمت انسان کو جمعیت میں شمولیت کا دعوت دیتا ہوں یہ اعلانات رسمی نہیں بلکہ دونوں اطراف سے سوچ و بچار کے بعد ہو رہے ہیں کل کے واشک اور آج کے واشک کا موازنہ کی جائے تبدیلی نظر آئیگی انھوں نے کہا کہ اپوزیشن میں رہتے ہوئے ضلع واشک میں تعلیم ، صحت , ذرائع آبنوشی ، ذرائع آمدورفت ،ضلع کے مختلف کلیوں میں سولر سسٹم فراہمی ، کھیلوں کا انعقاد ،روزگار کی فراہمی ، سیلاب زدگان کی مدد کو ممکن بنائی گئی اور مزید ترقیاتی اقدامات ٹینڈر ہو رہے ہیں ہم خدمت کی بنیاد پر مضبوط ہو رہے ہے یہ الگ بات ھیکہ مخالفین کو ہماری کارکردگی نظر نہیں آرہی ہے لیکن انھیں تب نظر آئینگے جب وہ سوشل میڈیا میں بیان بازی جھوٹ پھیلانے اور ریگل پلازہ کی دنیا سے نکل کر گراونڈ پر آجائیں انھیں ترقی نظر آئیگی خادم واشک نے کہا کہ لوگ واشک میں جمعیت مخالف سیاست سے تنگ ہو گئے ہیں مخالفین کی سیاست کی بنیاد خود سے شروع اور خود پر ختم ہو گئی ہے وہ اپنے لوگوں کو صرف تسلیاں دے رہے ہیں انکا ڈبہ خالی ہوتا جا رہا ہے واشک اور شمشی سے جمعیت علماءاسلام میں شامل ہونے والے تمام معتبرین و سیاسی کارکنوں کو شمولیت پر مبارک باد دیتا ہوں اور انھیں یقین دلاتا ہوں کہ علماءکا کاروان حق کا کاروان ہے اور حق کا کاروان ہر دور میں سرخرو رہا ہے اور انشاء اللہ آئندہ بھی رہیگا اس موقع پر جمیعت علمائے اسلام واشک کے تحصیلی اور ضلعی رہنماں سابقہ چیئرمین میونسپل کمیٹی حاجی میر بشارت اللہ الہ زئی،مفتی محمد حمزہ ،ملا وحید بادینی،حافظ کلیم اللہ،حافظ ضیا،عبدلمالک،مفتی نظام الدین،سید عبدالغفور شاہ،حافظ عبدالقاہر،انس آلہ زئی،مولوی محمد طاہر،حاجی ضیا الرحمٰن آلہ زئی،میر محمد جان،میر ثناءاللہ ریکی اور دیگر بھی موجود تھے

اپنا تبصرہ بھیجیں