مکران کوسٹل ہائی وے پر ٹریفک حادثہ، سرفراز بگٹی کا مراد علی شاہ سے ٹیلی فونک رابطہ، واقعے پر اظہار افسوس

کوئٹہ (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا وزیر اعلیٰ سید سندھ مراد علی شاہ سے مکران کوسٹل ہائی وے پر پیش آنے والے ٹریفک حادثے پر ٹیلی فونک رابطہ۔ ٹیلی فونک رابطے میں اوماڑہ کے قریب مسافر بس حادثے میں زخمی افراد کی حالت اور علاج معالجے پر تبادلہ خیال۔ وزیراعلیٰ بلوچستان کے احکامات پر اوماڑہ بس حادثے میں شدید زخمی مسافروں کو فوری طور پر کراچی کے نجی اسپتالوں میں ایئر لفٹ کیا جا رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی ڈی سی گوادر اور متعلقہ حکام کو زخمیوں کی فوری شفٹنگ اور تمام انتظامی امور بروقت مکمل کرنے کی ہدایت۔ ڈپٹی کمشنر گوادر نقیب اللہ خان کے مطابق مسافر بس حادثے میں زخمی ہونے والے تمام مسافروں کا تعلق صوبہ سندھ سے ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے