خضدار کے علاقے کرخ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص قتل

خضدار (نامہ نگار) خضدار کے علاقے کرخ کلی چھٹہ میں رات گئے نامعلوم افراد کی فائرنگ اور چھریوں کے وار سے کامریڈ عبد الرزاق چھٹہ نامی شخص قتل ہوگیا۔ واقعہ رات کے وقت پیش آیا جب حملہ آوروں نے عبد الرزاق چھٹہ پر اندھا دھند فائرنگ کی اور چھریوں سے متعدد وار کیے، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔کرخ پولیس نے بتایا کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ ذاتی دشمنی یا ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ ہو سکتا ہے، تاہم حتمی وجوہات تفتیش کے بعد سامنے آئیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں