بلوچستان ہائیکورٹ نے بلدیاتی انتخابات رکوانے سے متعلق درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی

کوئٹہ (این این آئی) بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس جسٹس محمد کامران ملاخیل نے جمعرات کو بلوچستان ہائیکورٹ میں بلدیاتی انتخابات رکوانے سے متعلق آئینی درخواست کی سماعت کی جس کے بعد درخواست کوباقاعدہ سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے سماعت 23دسمبر تک ملتوی کردی۔ یہ درخواست بلوچستان عوامی پارٹی، پیپلز پارٹی، مسلم لیگ( ن)، اے این پی اور پشتونخوا نیشنل پارٹی نے دائر کی ہے۔ درخواست گزاروں نے موقف اختیارکیا ہے کہ صوبے میں موسمی صورتحال اور ووٹر لسٹوں کے مسائل کی وجہ سے الیکشن نہیں ہوسکتے، موجودہ الیکشن سے امن و امان کا مسئلہ پیدا ہوسکتا ہے جس کی وجہ سے کوئٹہ کے بلدیاتی انتخابات ملتوی کئے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں