پنجاب فارنزک لیب کی رپورٹ غیر قانونی ہے، تفتیشی عمل کو عدالت میں چیلنج کریں گے، سلمان اکرم راجا

پشاور (ویب ڈیسک) پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے 9 مئی سے متعلق پنجاب فارنزک لیب کی رپورٹ غیر قانونی قرار دیدی۔ سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ سہیل آفریدی کو چند ماہ پہلے نہیں جانتے تھے، وہ پی ٹی آئی کا اثاثہ ہیں ان کو کوئی راستے سے ہٹا نہیں سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب فارنزک لیب کی رپورٹ غیر قانونی ہے، تفتیش کا عمل مکمل تھا پھر کیسے عدالت نے فارنزک لیب تک بات پہنچائی، پنجاب فارنزک لیب اور اس تفتیش کے عمل کو عدالت میں چیلنج کریں گے۔ ایک سوال کے جواب میں سلمان اکرم نے کہا کہ ہمیں مذاکرات کا ماحول نظر نہیں آرہا، جس کو اصولوں پر بات کرنی ہے وہ ہم سے بات کریں، انتخابات کو شفاف بنانا ہے، عوامی مینڈیٹ کی واپسی اور آزاد عدلیہ پر بات کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے