بلوچستان ہائیکورٹ نے صوبائی اسمبلی کو 15 خالی اسامیوں پر تعیناتیوں سے روک دیا

کوئٹہ (این این آئی) بلوچستان ہائیکورٹ نے بلوچستان اسمبلی کو 15 خالی اسامیوں پر تعیناتیوں سے روک دیا۔ چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس محمدکامران ملاخیل اور جسٹس محمدنجم الدین مینگل پر مشتمل بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ بلوچستان اسمبلی سیکرٹریٹ کی گریڈ 16 اور 17 کی خالی اسامیوں پر تعیناتیاں خلاف آئین ہیں، گریڈ 16 اور اس سے اوپر کی خالی اسامیوں پر تعیناتیاں پبلک سروس کمیشن کا اختیار ہے۔ عدالت نے بلوچستان اسمبلی کو خالی اسامیوں پر تعیناتیوں پر حکم امتناعی جاری کر تے ہوئے عدالت نے کیس کی سماعت 1 جنوری تک ملتوی کردی۔ درخواست گزار کی جانب سے کیس کی پیروی بلال حیدر ایڈووکیٹ نے کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں