مستونگ میں چھ ماہ سے انٹرنیٹ سروس کی بندش، تجارتی، تعلیمی اور سماجی سرگرمیاں شدید متاثر

مستونگ (ویب ڈیسک) مستونگ میں گزشتہ چھ ماہ سے انٹرنیٹ سروس کی بندش نے شہریوں کی زندگی کو شدید متاثر کر دیا ہے۔ انٹرنیٹ کی عدم دستیابی کے باعث تعلیمی، تجارتی اور سماجی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہو چکی ہیں جبکہ روزمرہ امور انجام دینا بھی مشکل ہو گیا ہے۔ آن لائن کاروبار سے وابستہ افراد شدید مالی بحران کا شکار ہیں اور نانِ شبینہ کے محتاج بنتے جا رہے ہیں۔ شہریوں اور تاجر برادری نے حکامِ بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ انٹرنیٹ سروس فوری طور پر بحال کی جائے تاکہ معمولات زندگی بحال ہوسکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں