بہاولپور میں سی ٹی ڈی اور مشتبہ افراد کے درمیان فائرنگ، 2 زیر حراست ملزمان ہلاک

بہاولپور (انتخاب نیوز) بہاولپور میں سی ٹی ڈی اور مشتبہ افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ۔ سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق زیر حراست کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 مشتبہ افراد اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ دونوں مشتبہ افراد کو حاصل پور سے ایک قتل کی تفتیش کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔ ہلاک مشتبہ افراد کا نیٹ ورک ریاض حسین پیرزادہ کے قتل کی منصوبہ بندی کرچکا تھا، ہلاک مشتبہ افراد عدیل عرف سیف اللہ خراسانی اور زین عرف اسد اللہ خراسانی کو نشاندہی کیلئے لے جایا جارہا تھا، نشاندہی کیلئے لے جاتے ہوئے ہلاک مشتبہ افراد کے ساتھیوں نے گھات لگا کر فائرنگ کی۔ ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ فائرنگ کرنیوالوں کی گرفتاری کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں