سفاک بھائی کا ہتھوڑے سے 10سالہ بہن کا قتل

نورسلطان: قازقستان میں ایک دل دہلا دینے والے واقعے میں سفاک بھائی نے ٹیبلیٹ کو لیکر جھگڑے پر چھوٹی بہن کو قتل کر دیا۔ وسطی ایشیائے ملک قازقستان میں یہ واقع اس وقت پیش آیا جب 10سالہ ایلکسی اور اس کے 15سالہ بھائی کے درمیان ٹیبلیٹ کو لیکر ایک معاملی جھگڑا ہوا تھا جس کے بعد بھائی نے اشتعال میں آکر سوئے ہوئے بہن کو ہتھوڑے سے پے در پے حملے کرتے ہوئے قتل کر دیا۔ پڑوسیوں کا کہنا ہے کہ واقع ان کے درمیان ٹیبلیٹ کو لیکر ایک معالی جھگڑے کی وجہ سے پیش آیا۔ عالمی میڈیا کے مطابق سفاک بھائی نے سوتے ہوئے بہن کو ظالمانہ انداز میں قتل کرنے کے بعد اس کی لاش کو گلی میں پھینک دیا تھا۔ میڈیا کے مطابق بھائی نے بہن کی لاش کو گلی میں پھینکے کے بعد اپنے کپڑے بدلے اور والدین کو کہا کہ بہن کی لاش نہیں مل رہی ہے جس پر والدین نے تلاش شروع کر دی اور کچھ وقت بعد گلی سے اس کی لاش برآمد ہوئی۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مطابق الیسکی نے اپنے جرم کا عتراف کر لیا ہے جس کے بعد مجرم کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور خیال کیا جا رہا ہے کہ اس کو 15سال کی قید ہو سکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں