عمران خان کو جیل میں سوائے ایک چیز کے سب کچھ دیں گے ، رانا

ملتان :وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا ءاللہ نے کہا ہے کہ عمران خان جیل بھرو تحریک شروع کریں،سوائے ایک چیز کے سب کچھ دیں گے،انہیںان ہی سیلوں میں رکھیں گے جہاں انہوں نے اپوزیشن رہنماو¿ں کو رکھا تھا، ہم الیکشن سے نہیں ڈرتے، الیکشن جیت کر ہم آئندہ حکومت بنائیں گے۔مسلم لیگ ن کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ نے کہاکہ عمران خان کو جیل میں کھانے پینے کی ہر چیز دیں گے مگر وہ ایک چیز نہیں دیں گے جس کے بغیر عمران خان کا گزارا ممکن نہیں ہے۔انہوںنے کہاکہ ہم الیکشن سے نہیں ڈرتے، الیکشن جیت کر ہم آئندہ حکومت بنائیں گے، ملک میں مہنگائی ہے تاہم سوال یہ ہے کہ ملک آج اس حالت میں کیسے پہنچا؟۔ رانا ثنا ءاللہ نے کہاکہ تم جیل بھرو تحریک شروع کرو، تمہارا علاج میں کروں گا، 25 مئی کو تم نے اسلام آباد لاک کرنے آنا تھا، تمہارے ساتھ جو ہوا وہ تمہیں یاد ہونا چاہیے، 26 نومبر کو جو تمہارے ساتھ ہوا وہ یاد ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ تم جیل بھرو تحریک شروع کرو، تمہیں انہی سیلوں میں رکھیں گے جہاں تم نے اپوزیشن رہنماو¿ں کو رکھا تھا، عمران خان کو جیل میں سب چیزیں مہیا کریں گے سوائے ایک چیز کے جس کے بغیر ان کا گزارا نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں