دیر بالا ، خاندان خراب موسم میں پھنس گیا، ٹھنڈ کے باعث 2لڑکیوں کی موت

خیبر پختونخوا(مانیٹرنگ ڈیسک)مالا کنڈ ڈویژن کے دیر بالا میں شدید بارش کے باعث نہاگ درہ سے سوات جانے والا خاندان خراب موسم میں پھنس گیا، متاثرہ خاندان شادی میں شرکت کیلئے پیدل روانہ ہوا تھا، علاوہ ازیں ٹھنڈ کے باعث 9اور 10سال کی دو لڑکیاں جاں بحق ہو گئیں۔واضح رہے کہ پورے پاکستان میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث انسانی زندگیاں مفلوج ہو گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں