ضمنی انتخابات، سیکورٹی دستوں کی تعیناتی منظور، سفارش برائے بندش موبائل سروس، میڈیا کوریج پر پابندی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ملک بھر میں ضمنی انتخابات کل بروز اتوا بمورخہ 21اپریل کو ہونگے، اس حوالے سے وفاقی حکومت کی جانب سے سول آرمڈ فورسز اور پاک فوج کے دستے تعینات کرنے کی منظوری دے دی گئی، دستے دو روز کیلئے دستیاب ہوں گے، فورسز کوئیک رسپانس فورس کے طور پر استعمال ہوں گی۔دوسری جانب محکمہ داخلہ پنجاب نے وفاقی وزارت داخلہ کو خط لکھا جس میں سفارش کی گئی کہ 13 اضلاع و تحصیلوں میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل کی جائے، محکمہ داخلہ کے خط کی کاپی چیف سیکرٹری، آئی جی، چیئرمین پی ٹی اے کو ارسال کردی گئی ہے۔علاوہ ازیں ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخابات کے لیے سامان کی ترسیل کی کوریج پر پابندی ہے، کوریج پر پابندی ڈی آر او نے عائد کی، کیونکہ جنرل الیکشن پر آر او آفس کے شیشے ٹوٹے تھے، ترجمان نے مزید بتایا کہ کوریج کے باعث سامان کی ترسیل میں خلل پیدا ہوتا ہے، الیکشن کمیشن ترسیل کی فوٹیجز خود جاری کر ے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں