تمام لاپتہ بلوچوں کے اہل خانہ اور مظلوم بلوچ عوام کے ساتھ ہوں، متحدہ قائد الطاف حسین

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) ایم کیو ایم کے بانی سربراہ الطاف حسین نے بلوچ وائس فار جسٹس کی جانب سے جبری لاپتہ بلوچ ہیومن رائٹس ایکٹوسٹ راشد حسین کی بازیابی کے لئے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر جاری مہم میں ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ چھ سال سے لاپتہ بلوچ نوجوان راشد حسین بلوچ کی بوڑھی ماں کی فریاد پر ریاست کی بے حسی انتہائی شرمناک ہے۔ انہوں نے کیا کہ راشد حسین بلوچ کو قانون کے تحت عدالت میں پیش کیا جائے۔ میں راشد حسین بلوچ سمیت تمام لاپتہ بلوچوں کے اہل خانہ اور مظلوم بلوچ عوام کے ساتھ ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں