اورماڑہ کے دیہی علاقے بسول میں کلہاڑی کے وار سے سابق کونسلر زخمی

کوئٹہ(یو این اے ) اورماڑہ کے دیہی علاقے بسول میں کلہاڑی کے وار سے سابقہ کونسلر حسین ہیشرک زخمی ہوئے ہیں۔ واقعہ بسول کے علاقے ہیشرک گوٹھ میں پیش آیا ہے۔ زخمی ہونے والے سابقہ کونسلر کا بتانا ہے کہ منگل کی صبح محمد ولد حمل نامی شخص نے اپنے دو بیٹوں کے ساتھ مل کر ہیشرک گوٹھ میں اس پر اس وقت کلہاڑی سے حملہ کیا جب وہ اپنے کھیت سے لکڑیاں جمع کرنے جا رہے تھے۔ تاہم زخمی سابق کونسلر کو اورماڑہ میں پی این ایس درمان جاہ اسپتال منتقل کر دیا ہے جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ جبکہ واقعہ کے بعد زخمی ہونے والے شخص کی جانب سے مذکورہ افراد کے خلاف پولیس اسٹیشن میں رپورٹ درج کر لی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں