میونسپل کمیٹی منگچر کا اجلاس، 9 کونسلروں کے اتفاق نہ کرنے پر بجٹ منظور نہ ہوسکا
منگچر (پ ر) مونسپل کمیٹی منگچر کا کونسلران کی مابین بجٹ کے حوالے سے اتفاق نہ ہوسکا، جس کے باعث مختلف کونسلران اجلاس سے اٹھ کر چلے گئے۔ میونسپل کمیٹی منگچر کی طرف سے 2023 اور 2024 بجٹ کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں چیئرمین میونسپل کمیٹی منگچر اور وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی منگچر سمیت 15 کونسلرز نے شرکت کی۔ جن میں 9 کونسلرز لیاقت علی، نور احمد، مستی خان لانگو، میر ممتاز لانگو، سید محمد لانگو، منیر احمد، چاکر خان محمد شہی، دو خواتین کونسلرز اور دیگر کونسلران بجٹ کے حوالے سے اتفاق نہ ہونے کی وجہ سے 2023 اور 2024 کا بجٹ روک دیا گیا۔ یاد رہے 15 کونسلرز پر مشتمل اجلاس میں اتفاق نہ ہونے کی وجہ سے 2023 اور 2024 کا بجٹ روک دیا گیا۔ اس موقع پر میر ممتاز لانگو و دیگر کونسلران نے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بلوچستان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
Load/Hide Comments


