ڈیرہ بگٹی، پیرکوہ کے علاقے لعلی ڈل ایریا میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک چراوہا شدید زخمی
ڈیرہ بگٹی (این این آئی )ڈیرہ بگٹی پیرکوہ کے علاقے لعلی ڈل ایریا میں بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں ایک چراوہا شدید زخمی ہو گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق زخمی شخص کی شناخت میاں داد ولد دلی نوثانی بگٹی کے نام سے ہوئی ہے۔ زخمی کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد کے بعد سول ہسپتال ڈیرہ بگٹی منتقل کیا گیا، جہاں سے مزید علاج کے لیے انڈس ہسپتال سوئی ریفر کر دیا گیا۔
Load/Hide Comments


