پنجگور میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 افراد زخمی

پنجگور (نمائندہ انتخاب) پنجگور کے علاقے خدابادان میں فائرنگ سے دو افراد زخمی۔ تفصیلات کے مطابق پنجگور کے علاقہ خدابادان میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے بہرام عرف چالاک ولد نذر علی اور مہیم ولد لال بخش ساکن پروم حال چتکان تار آفس زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ واقعے سے متعلق پولیس مزید تفتیش کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں