کوئٹہ میں تین افراد کے قتل کے الزام میں پانچ افراد گرفتار، بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد، پولیس
ڈیرہ مراد جمالی ( این این آئی) کوئٹہ میں تین افراد کے قتل کی تحقیقات میں پیش رفت کوئٹہ اور نصیرآباد پولیس کا گوٹھ محمد رحیم مینگل میں گرینڈ آپریشن میر اشرف مینگل کے دو بیٹوں سمیت پانج افراد گرفتار بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد ۔پولیس کے مطابق کوئٹہ میں دو ماہ قبل میر ہارون مینگل سمیت تین افراد قتل کیس میں اہم پیش رفت گزشتہ شب کوئٹہ پولیس اور نصیرآباد پولیس نے صدر پولیس تھانے کی حدود بالان شاخ گوٹھ رحیم مینگل میں مشترکہ کاروائی کے دوران چھاپہ مار میر اشرف مینگل کے دو بیٹوں میر اختر مینگل میر سکندر مینگل سمیت پانچ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق چھاپے کے دوران اسلحہ گولیاں سمیت دیگر سامان برامد کر لیا گیا گرفتار افراد کو کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments


