عید الاضحی کے موقع پر بلوچستان بھر میں لاک ڈان میں نرمی کا فیصلہ، حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

کوئٹہ(یو این اے )محکمہ داخلہ حکومت بلوچستان نے عید الاضحی کے پرمسرت موقع پر عوام اور تاجر برادری کی سہولت کے لیے صوبے بھر میں لاک ڈان میں نرمی کا بڑا فیصلہ کرتے ہوئے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، لاک ڈان میں اس نرمی کا اطلاق یکم جون تک ہوگا، جس کے دوران صوبے بھر میں تمام دکانیں، تجارتی و کاروباری مراکز، شاپنگ مالز اور مارکیٹیں عام معمول کے مطابق کھلی رہیں گی تاکہ شہری عید کی تیاریاں اور خریداری پرامن ماحول میں کر سکیں۔واضح رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے ملک بھر میں توانائی بچت پالیسی کے تحت سمارٹ لاک ڈان کا اعلان کیا گیا تھا، جس کے تحت کاروباری اوقات کار کو محدود کیا گیا تھا۔ تاہم، عید کے ایام اور عوامی و تاجر برادری کے مطالبات کو مدنظر رکھتے ہوئے محکمہ داخلہ بلوچستان نے اس لاک ڈان میں عارضی طور پر نرمی کی ہے تاکہ عید کی خریداری اور کاروباری سرگرمیاں متاثر نہ ہوں۔ یکم جون کے بعد وفاقی حکومت کی توانائی بچت پالیسی کے مطابق اگلا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں