تربت میں لیڈی کانسٹیبل کا قتل بزدلانہ کارروائی ہے، دہشتگردوں کو ہر صورت منطقی انجام تک پہنچایا جائیگا، وزیراعلیٰ بلوچستان
کوئٹہ (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ تربت میں لیڈی کانسٹیبل شکیلہ کا قتل دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائی ہے۔ خواتین اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنا کر خوف پھیلانے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ بلوچستان کے امن پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو ہر صورت منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔
Load/Hide Comments


