پاکستان میں نئی حکومت کے پہلے ماہ ایران سے درآمدات میں 25 فیصداضافہ

اسلام آباد (انتخاب نیوز) پاکستان میں نئی حکومت کے قیام کے بعد ایران سے درآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی حکومت کے پہلے ماہ ایران سے درآمدات میں 25 فیصد کا اضافہ ہوا اور رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں ایران سے درآمدات 16 فیصد بڑھ گئی ہیں۔ ذرائع وزارت تجارت کے مطابق مارچ 2024ءمیں ایران سے درآمدات کاحجم 9 کروڑ 56 لاکھ ڈالر رہا جبکہ مارچ 2023ءمیں ایران سے درآمدات7 کروڑ 64 لاکھ ڈالرز تھیں، فروری 2024ءمیں ایران سے درآمدات کا حجم 8 کروڑ 61 لاکھ ڈالرز تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال جولائی تا مارچ ایران سے درآمدات77 کروڑ30 لاکھ ڈالر رہیں جبکہ گزشتہ سال اسی مدت میں ایران سے درآمدات کا حجم 66 کروڑ 91 لاکھ ڈالر تھا۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ 3 سال کے دوران پاکستان کی ایران سے درآمدات 2 ارب 17 کروڑ ڈالر رہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں