فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کیخلاف امریکی جامعات میں احتجاج، درجنوں مظاہرین گرفتار

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) غزہ کے فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاج کا دائرہ امریکا کی دیگر یونیورسٹیوں تک پھیل گیا۔ امریکا کے متعدد کالج کیمپس میں فلسطین کے حق میں مظاہروں میں شدت آگئی، کولمبیا، ہارورڈ، یو ایس سی اور ٹیکساس یونیورسٹی سمیت مختلف جامعات میں مظاہرے کیے گئے۔ یو ایس سی میں پولیس نے طلبا پر لاٹھی چارج کیا، ٹیکساس یونیورسٹی میں بھی ایک صحافی سمیت درجنوں مظاہرین کو گرفتار کرلیا گیا۔ ہارورڈ یونیورسٹی میں بھی فلسطین کےحق میں مظاہرے پریونیورسٹی کی ایکشن لینے کی دھمکی دے دی۔ لاس اینجیلس کی یونیورسٹی آف صدرن کیلی فورنیا میں فلسطین کے حق میں مظاہرکے دوران آزاد فلسطین کے نعرے لگائے گئے، مارچ کے دوران پولیس سے جھڑپ میں ایک شخص کو گرفتار کیا گیا۔ خیال رہے کہ امریکا کی کولمبیا یونیورسٹی میں گزشتہ جمعرات کو بھی غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاج کیا گیا تھا، یونیورسٹی انتظامیہ کی درخواست پر پولیس نے احتجاج کرنے والے 108 طلبا کو گرفتار کر لیا تھا۔ یونیورسٹی نے غزہ احتجاج میں شامل کئی طلبا کو برطرفیوں کے نوٹس بھی جاری کیے تھے، برطرف طلبا میں رکن کانگریس الہان عمر کی بیٹی بھی شامل تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں