اووربلنگ پر افسران کو 3سال کی سزاہو گی، نیپرا نے بل منظور کر لیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)اوور بلنگ پر سزا کا بل منظور ہو گیا، نیشنل آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا) نے تین سال کی سزا کا بل منظور کر لیا، وفاقی وزیر توانائی اویس احمد خان لغاری کی جانب سے بتایا گیا کہ قومی اسمبلی نے ڈسکوز میں اووربلنگ پر قانون سازی کی منظوری دیدی ہے۔ وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ نیپرا ایکٹ میں ترمیم سے ایک اور وعدہ پورا کر دکھایا، اس شق سے اوور بلنگ اور غلط بلنگ والے افسران کی پکڑ ہو سکے گی۔نیپرا کے ذرائع نے بتایا کہ ایف آئی اے کی بلا وجہ ہراسمنٹ سے بچنے کے لیے رولز تبدیل کیے گئے، ایف آئی اے صرف نشاندہی کرے گا اور افسران کی گرفتاری کا مجاز نہیں ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں