جھل مگسی سے اغواء ہونے والے دو مقامی گورنمنٹ کنٹریکٹرز سمیت تین افراد بازیاب ہو کر گھر پہنچ گئے، پولیس
ڈیرہ مراد جمالی ( این این آئی) جھل مگسی سے اغواءہونے والے دو مقامی گورنمنٹ کنٹریکٹرز سمیت تین افراد بازیاب ہو کر گھر پہنچ گئے پولیس حکام کے مطابق سولہ روز قبل پولیس تھانہ سٹی جھل مگسی کے حدود نفور کے ایریا میر ظفر مگسی کریش پلانٹ سے نا معلوم مسلح افراد نے اسلحے کے زور پر دو مقامی گورنمنٹ کنٹریکٹرز کو انکی گاڑی اور ڈرائیورز سمیت اغوا کرکے نا معلوم مقام پر لے گئے تھے تاہم قبائلی کوشیشوں اور انتظامیہ کی کوشیش سے تینوں مغوی باحفاظت بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے ہیں پولیس اور انکے خاندانی نے ان کی بازیابی کی تصدیق کی ہے
Load/Hide Comments


