ڈاکٹر مالک اورسینیٹر جان بلیدی کی تربت کے ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل اسٹاف پر مبینہ تشدد اور بدسلوکی کی مذمت

تربت: نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور مرکزی رہنما سینیٹر جان محمد بلیدی نے سیکیوریٹی فورسز کی جانب سے ٹیچنگ ہسپتال تربت کے ڈاکٹروں کی تزلیل کرنے اور پیرامیڈیکل اسٹاف پر تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ انھوں نے کہاکہ گزشتہ چار دنوں سے بلاجواز پورے تربت شہر کو یرغمال بنایا گیا تمام شاہراہیں لوگوں کی آمد و رفت کے لیے بند کردیئے گے یہاں تک کے ہسپتال جانے کے لیے نہ مریضوں کو چھوڑا گیا اور نہ ڈاکٹروں نہ پیرامیڈیکل اسٹاف کو ہسپتال جانے کی اجازت دی گی۔ انھوں نے کہاکہ صحافیوں کے ایک مخصوص گروپ کو پریس کلب تربت کے دورے کے دوران مقامی صحافیوں کے ساتھ ہونے والی بدسلوکی کی بھی مزمت کی۔ انھوں نے کہاکہ سکیورٹی کے اداروں کے ذمہ دار لوگوں کو عام شہریوں کا احترام کرنا سیکھانا ہوگا۔ انھوں نے کہاکہ سیکیورٹی اہلکاروں کا ڈاکٹروں پیرااسٹاف اور صحافیوں کے ساتھ ہونے والے واقعات کی جس قدر مذمت کی جائے کم ہے۔ انھوں نے ڈاکٹروں پیرامیڈیکل اسٹاف اور صحافی برادری کے ساتھ اپنی مکمل یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔ انھوں نے کہاکہ نیشنل پارٹی ہر مرحلے میں اپنے پروفیشنل لوگوں اور عوام کے ساتھ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں