بلوچستان، بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے خشک سالی بڑھنے لگی، گوادر اور مکران میں پانی کی قلت

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے جائزہ اجلاس میں رپورٹ کی گئی ہے کہ بلوچستان کے مکران ڈویژن میں بارشیں کم ہونے کی وجہ سے سوڈ ڈیم میں بمشکل 2 ماہ کے پانی کا ذخیرہ رہ گیا۔گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا پانی اور خشک سالی سے متعلق اجلاس ہوا جس میں گوادر شہر میں پانی کی فراہمی، دستیاب ذخائر اور آئندہ کی ضروریات کا جائزہ لیا گیا۔ بلوچستان کے مکران ڈویڑن میں رواں مون سون کے دوران بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے خشک سالی بڑھنے لگی ہے۔گوادر میں پینے کے پانی کی قلت کا خطرہ پھر منڈلانے لگا ہے، گوادر کو پانی فراہمی کر نے والے سوڈ ڈیم میں پانی کا ذخیرہ تیزی سے سے کم ہورہا ہے اور ڈیم میں پانی کا ذخیرہ بمشکل 2 ماہ کا رہ گیا ہے۔ اس لیے پانی کی مسلسل فراہمی کیلئے شادی کور ڈیم سے سپلائی فعال کی گئی ہے اور دونو ں ذرائع سے 30سے 35لاکھ گیلن پانی فراہم کیا جارہا ہے۔ڈی جی گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی معین الرحمن نے 2.1 ایم جی ڈی ڈی سیلیٹیشن پلانٹ کو مکمل طور پر چلانے کی ہدایت کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے