اوستہ محمد میں خسرہ سے بچی جاں بحق، ایک کی حالت غیر

اوستہ محمد (یو این اے) خسرہ کی وجہ سے ایک بچی جاں بحق دوسرے کی حالت غیر تفصیلات کے مطابق تحصیل گنداخہ کے علاقہ گوٹھ در محمد حسنی نزد موندرکوٹ جمالی خسرہ کی وبا میں تیزی آگئی ہے ویکسین نہ ہونے کی وجہ سے بچے مر رہے ہیں۔معصوم شازیہ ولد اللہ بخش خسرو کی وبا سے زندگی کی بازی ہار گئی ۔جبکہ چار سالہ امیر بخش ولد خیر بخش کی حالت تشویشناک ہے۔ محکمہ صحت اوستا محمد کو اطلاع کے باوجود کوئی تدارک نہیں ایک دن صرف چند بچوں کو خالی ویکسین دے کر رفو چکر ہوگئے۔عوامی حلقوں نے وزیر صحت بلوچستان سے نوٹس لیکر فوری ویکسین کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔تاکہ مزید جانیں ضائع نہ ہو سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں