کوئٹہ ، مرغی مہنگے داموں فروخت، پولٹری فارم مالکان کےخلاف ایف آئی اے، ایف بی آر کو خطوط ارسال

کوئٹہ(یو این اے )ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹیننٹ (ر)سعد بن اسد نے مرغی کی بڑھتی قیمت سے متعلق ایک نیا انکشاف کیا ہے۔ ڈی سی کوئٹہ کے مطابق شہر کے متعدد پولٹری فارم مالکان پنجاب کے غیر رجسٹرڈ ڈیلرز کو حوالہ ہنڈی کے ذریعے رقم بھجوا کر مرغی خریدتے اور مہنگے داموں فروخت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ غیرقانونی دھندے کی وجہ سے مرغی کی قیمت بڑھ کر840 روپے فی کلو تک پہنچ چکی ہے ، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے پولٹری فارم مالکان کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے اور ایف بی آر کو لیٹر ارسال کردیے ہیں۔خیال رہے کہ ملک میں مرغی کے گوشت کی قیمت 750 روپے فی کلو سے زائد ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں