تمپ، مسلح افراد کی فائرنگ، 2غیر مقامی شخص جاں بحق

تربت(مانیٹرنگ ڈیسک)تربت کے علاقے تمپ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہو گئے، پولیس کے مطابق تمپ کے علاقہ سرنکن میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے دو غیر مقامی افراد قتل کردیے۔جاں بحق افراد کی شناخت محمد شاہد ولد محمد صدیق اور محمد نعیم ولد محمد حنیف شامل ہیں ۔ پولیس کے مطابق دونوں مزدوری کی غرض سے وہاں تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں