بارڈر پر کاروبار شروع ہوتے ہی پنجگور میں چیک پوسٹوں پر بھتہ گیری شروع کردی گئی، عوامی حلقے

پنجگور (نامہ نگار) بارڈرز پر کاروبار شروع ہوتے ہی لیویز اور پولیس نے چیک پوسٹوں پر بھتہ گیری شروع کردی۔ گاڑی مالکان کے مطابق پیسہ نہ دینے والوں کو نہ صرف تنگ کیا جاتا ہے بلکہ بعض اوقات تشدد کا نشانہ بھی بنایا جاتا ہے جس سے وہ بھتہ دینے پر مجبور ہیں۔ عوامی حلقوں کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پنجگور کی سڑکوں پر روز مریضوں کے رشتے دار چندہ مہم چلا رہے ہیں، کوئی دن ایسا نہیں گزرتا کہ مجبور لوگ سڑکوں پر چندہ جمع کرتے نظر نہ آتے ہوں۔ عوامی حلقوں نے اپیل کی ہے کہ چیک پوسٹوں پر روزانہ لاکھوں روپے وصول کی گئی رقم سے فلاحی کام شروع کیے جائیں، مثلاً بجلی کے بقایا جات، ٹرانسفارمرز اور کھمبوں کی مرمت سمیت اسپتالوں میں داخل غریب مریضوں کو مفت ادویات اور علاج معالجے کی سہولیات دی جائیں، امید ہے نئے ڈپٹی کمشنر پنجگور اس حوالے سے اقدامات کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں