پنجگور میں بارشوں سے نقصانات، حکومتی امداد متاثرین تک نہیں پہنچ سکی

پنجگور (نامہ نگار) حالیہ طوفانی بارشوں سے پنجگور میں سینکڑوں کچے مکانات اور دیواروں کو نقصان پہنچا، درجنوں کچے مکانات اور دیواریں زمین بوس ہوگئیں، گندم سمیت دیگر فصلات کو نقصان پہنچا مگر تاحال ضلعی انتظامیہ، حکومت بلوچستان اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے متاثرین کو مکمل نظر انداز کیا جارہا ہے۔ متاثرین کے مطابق سیلاب سے متاثر ہونے والے افراد کے لیے جو سامان آگئے تھے وہ تاحال متاثرین میں تقسیم نہیں کیے گئے۔ متاثرین نے وزیراعلیٰ بلوچستان، چیف سیکرٹری سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں