بشام ، چینی انجینئرز پر حملے کا معاملہ، 4مشتبہ افراد گرفتار

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4مشتبہ افراد گرفتار کر لیے گئے، سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار افراد کا تعلق ایک کالعدم تحریک سے ہے، نیٹ ورک کے دیگر افراد کی بھی شناخت کر لی گئی ہے، واضح رہے کہ گزشتہ ماہ چینی انجینئرز کی گاڑی پر خودکش حملے میں 5چینی انجینئرز ہلاک ہوئے تھے جن کے خلاف کارروائی کا عمل جاری تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں