قومی اسمبلی اجلاس، طارق بشیر چیمہ کے نازیبا الفاظ کی زرتاج گل پر برسات، سنی اتحاد کونسل کا احتجاج

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی اسمبلی کے اجلاس میں ق لیگ کے رہنما طارق بشیر چیمہ کی جانب سے زرتاج گل کو نازیبا الفاظ کہنے پر سنی اتحاد کونسل کے ارکان نے ہنگامہ آرائی کی اور احتجاج کیا۔اجلاس کے دوران سنی اتحاد کونسل نے طارق بشیر چیمہ کی تقریر کے دوران احتجاج کیا۔طارق بشیر چیمہ کی تقریر کے دوران زرتاج گل بہاولپور کا ذکرکرتی رہیں، وہ انہیں بہاولپور یونیورسٹی تصویر اسکینڈل کا حوالہ دیتی رہیں۔اس دوران طارق بشیر نے زرتاج گل کی نشست پر جاکر مبینہ طور پر کچھ نازیبا الفاظ کہے۔جس کے بعد سنی اتحاد کونسل کے ارکان غصے میں آکر طارق بشیر چیمہ کی طرف لپکے ، تاہم طارق بشیر کو آغا رفیع اللہ ایوان سے باہر لے گئے۔بعد ازاں قومی اسمبلی کا اجلاس کل دن 11 بجے تک ملتوی کردیا گیا ، زرتاج گل اور پی ٹی آئی ارکان اسپیکر کے چیمبر میں پہنچ گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں