مشکے کے علاقے گورکھائی میں نا معلوم افراد کی فائرنگ، خواتین اور بچوں سمیت 4افراد زخمی

مشکے(بیورو رپورٹ) تحصیل مشکے کے علاقے گورکھائی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے عورتوں اور بچوں سمیت چار افراد زخمی ہو گئے، مشکے پولیس کے مطابق اتوار کی شام ساڑھے آٹھ بجے کے قریب مشکے کے علاقے گورکھائی میں چند لوگ کھیت پر لائٹ لگا کر گندم کی کھٹائی میں مصروف تھے کہ نامعلوم مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کر دی ہے جس سے چار افراد زخمی ہوئے جن میں تین بچے اور خاتون شامل ہیں بچوں کی عمریں نو سے تیرہ سال ہے زخمیوں کو ایف سی کیمپ رندک نوکجو میں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ان کو مزید علاج کے لیے خضدار منتقل کردیا گیا ۔ زخمیوں کے نام گل ناز بنت صوالی ، شہزاد ولد ابراہیم عمر13سال ، س±ہیل بنت بابر عمر 9سال اور نصیبہ بنت الہی بخش عمر9سال مشکے پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں