پختونستان نہیں پاکستان کو آزاد کرانا چاہتے ہیں، ایمل ولی خان

اسلام آباد ( آن لائن ) َعوامی نیشنل پارٹی کے صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ ہم پختونستان نہیں پاکستان کو آزاد کرانا چاہتے ہیں،مجھ سمیت پوری قوم کی یہ ذمہ داری ہے ہم موجودہ حالات سے ملک کو نکالیں ،اے این پی آخری دم تک 18ویں ترمیم کی حفاظت کے لیے کھڑی ہوگی ، دہشتگردوں کے لیے حکومتی وکالت ہوئی ہے، درندوں کو کھلا چھوڑ دیا گیا جبکہ پولیس کو کمزور کیا گیا،کشمیر پر صرف کشمیریوں کا حق ہے اور کشمیر کا فیصلہ مودی، نیازی اور باجوہ نہیں کرے گا،سینیٹ میں حکومت اور اپوزیشن سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہیں۔باچا خان مرکز میںپارٹی کے دیگر رہنماﺅں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایمل ولی خان نے سینٹ میں حکومت اور اپوزیشن سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پر اس وقت ایک سافٹ مارشل لاءنافذ ہوچکا ہے مجھ سمیت عوامی نیشنل پارٹی اور پوری قوم کی یہ ذمے داری ہے کہ ہم موجود حالات سے نکالیں گے اور اس کے لیے جو کچھ ہوا جہاں تک جان ہوا جائینگے اور کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے حالات میں سیاست مشکل ہے مگر ہمت نہیں ہاریں گے، ہمیں غلامی قبول نہیں ہے اور ہم ہم پختونستان نہیں بلکہ پاکستان کو آزاد کرانا چاہتے ہیں اے این پی آخری دم تک 18ویں ترمیم کی حفاظت کے لیے کھڑی ہوگی اور تمام ادارے اپنے دائرہ اختیار میں رہ کر عوام کی فلاح کے لیے کام کریں گے۔عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما نے کہا کہ دہشت گرد اور ان کے سہولت کاروں کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں، حالات جتنے بھی سخت ہوں ہم جمہوریت کا مضبوط کریں گے اور حالات کا مقابلہ کریں گے یہاں پر دہشتگردوں کے لیے حکومتی وکالت ہوئی ہے، درندوں کو کھلا چھوڑ دیا گیا جبکہ پولیس کو کمزور کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جنرل باجوہ، فیض، بانی پی ٹی آئی، محمود خان اور بیرسٹر سیف قوم کے دشمن ہیں، انہی لوگوں نے دہشت گردوں کو واپس لانے میں کردار ادا کیا ہے۔ایمل ولی خان نے کہا کہ تمام ادارے اپنے دائرہ اختیار میں رہ کر عوام کی فلاح کے لیے کام کریں اور اے این پی ملک میں کسی بھی قسم کی بیرونی مداخلت کے خلاف ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر پر پاکستان، بھارت اور نہ چین کے ساتھ ہیں، کشمیر پر صرف کشمیریوں کا حق ہے اور کشمیر کا فیصلہ مودی، نیازی اور باجوہ نہیں کرے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ قبلہ اوّل فلسطین پر قبضے کے خلاف ہیں اور ہم فلسطین، افغانستان اور کشمیر پر کسی کا قبضہ نہیں مانتے افغانستان کے عوام کی حقوق کے لیے ہر فورم پر آواز ا±ٹھائیں گے اور مطالبہ کیاکہ چین، ایران اور افغانستان کے ساتھ تمام تجارتی راستے کھول دیے جائیں۔عوامی نیشنل پارٹی نے سینیٹ میں حکومت اور اپوزیشن سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے ملکی مسائل اور امن وامان سے متعلق آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا بھی اعلان کردیا۔پریس کانفرنس میں عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان کے ساتھ ساتھ مرکزی سینئر نائب صدر داو¿د خان اچکزئی، سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد سلیم خان، صدر اے این پی پختونخوا میاں افتخار حسین اور مرکزی و صوبائی کابینہ کے دیگر ذمہ داران اور اراکین بھی ہمراہ تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں