شرح سود 2 ماہ کیلئے برقرار ، اسٹیٹ بینک کی جانب سے مانیٹری پالیسی کا اعلان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی جانب سے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا، تفصیلات کے مطابق اعلامیے میں بتایا گیا کہ شرح سود 22 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اسٹیٹ بینک نے شرح سود 2 ماہ کیلئے برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ ملک میں مہنگائی میں کمی آ رہی ہے، مستقبل میں مزید کمی ہوگی۔اسٹیٹ بینک کے مطابق کرنٹ اکاونٹ خسارے میں کمی آ رہی ہے، زرمبادلہ کے ذخائر مستحکم ہو رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں