کچھی میں پولیو مہم کا آغاز، زندگی بھر کی معذوری سے بہتر احتیاطی تدابیر اپنانا ہے،ڈپٹی کمشنر

بولان(نامہ نگار/رئیس فرحان جمالی) بلوچستان کے ضلع کچھی میں پولیو کے خاتمے کے لیے مہم کا افتتاح کیا گیا ڈپٹی کمشنر کچھی کیپٹن ر جمیل احمد بلوچ اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالرحیم بگٹی نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈھاڈر میں پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو سے بچاو¿ کے قطرے پلا کر باقاعدہ مہم کا آغاز کردیا اس موقع پر ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر ایاز احمد مستوئی ، ایم ایس ڈاکٹر سیف اللہ مری ، ڈی ایس وی کچھی پسند خان مستوئی ، ڈبلیو ایچ او کے ڈی ایس او عبد الرحیم زرکون بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر کیپٹن ر جمیل احمد بلوچ نے کہا ہے کہ پولیو جیسے موزی مرض سے ہمیشہ کے لیے چٹکارا حاصل کرنے کے لیے ہمیں ہنگامی بنیادوں پر کام کرنا ہو گا اور اس ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے تمام وسائل بروئے لائے جائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈھاڈر میں پانچ روزہ پولیو مہم کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوے کیا اس موقع پر ڈی ایچ او ڈاکٹر عبدالرحیم بگٹی، ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر سیف اللہ مری نے بھی بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے افتتاح کےموقع پرڈبیلو ایچ او کے ڈی ایس او عبدالرحیم زرکون بھی موجود تھے انہوں نے کہا افتتاحی تقریب کے دوران ڈپٹی کمشنر کچھی اور ڈی ایچ او کچھی ڈاکٹر عبد الرحیم بگٹی نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس مہم میں 64163 ہزاز سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلانے کا ہدف رکھا گیا ہے جس کے لیے ضلع کی چار تحصیلوں اور 25 یونین کونسل سمیت محکمے صحت کے 42 اداروں میں 279 موبائل ٹیمیں یو سی ایم او 34 ایریا انچارج 65 ٹرانزنٹ پوائنٹ 12 اور 33 فکس سینٹرز بنائے گئے ہیں ڈپٹی کمشنر جمیل احمد بلوچ نے کہا کہ والدین اپنے بچوں کو اس موذی مرض سے محفوظ رکھنے کے لیے پولیو سے بچاو¿ کے قطرے ضرور پلائیں اور زندگی بھر کی معذوری سے بہتر ہے کہ احتیاطی تدابیر کے تحت بچوں کو یہ قطرے پلائے جانے چاہئیں انہوں نے والدین سماجی کارکنوں رضا کاروں والدین اور علمائ کرام سے کہا کہ وہ اس مہم میں پولیو کے خلاف جاری جنگ میں بھرپور حصہ لے کرٹیموں کے ساتھ تعاون کریں ضلعی انتظامیہ اور پولیو کے قطرے پلانے والی ٹیموں کے ساتھ بھر پور تعاون کریں جبکہ پولیو ٹیموں کی حفاظت کے لیے سیکورٹی پلان ترتیب دیا گیا ہے جس میں پولیس اور لیویز کے جوان پوری مہم میں ٹیموں کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیتے رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں