آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دیدی

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے لیے 1.1 ارب ڈالر جاری کرنےکی منظوری دے دی ہے۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے قرض کی قسط جاری کرنے کی منظوری واشنگٹن میں ہونے والے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں دی۔ ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف اس بارے میں جلد باقاعدہ اعلامیہ جاری کرے گا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کو 1.1 ارب ڈالر اسی ہفتے موصول ہونےکا امکان ہے۔ اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ معاہدے کے تحت پاکستان کو تیسری اور آخری قسط موصول ہوگی۔ ارینجمنٹ معاہدے کے تحت پاکستان آئی ایم ایف سے 1.9 ارب ڈالر موصول کرچکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں