تربت سے لاپتا دودا خان بازیاب ہوکر گھر پہنچ گیا

تربت (بیورورپورٹ) میری تربت سے لاپتہ دوداخان ولد لعل بخش سکنہ بلوچی بازار آبسر بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے، دودا خان کی فیملی نے ان کی بازیابی کی تصدیق کی ہے، یاد رہے کہ دودا خان کو دو روز قبل میری سے اٹھایاگیا تھا جس کے خلاف اہل خانہ نے اتوار کے روز شہید فدا چوک پر دھرنا دے کر احتجاج کیا تھا ،بعدازاں ڈسٹرکٹ کونسل کیچ کے چیئرمین میر ہوتمان بلوچ کے ساتھ مذاکرات میں دودا کے بازیابی کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کردیاگیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں