بلوچستان حکومت نے بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے کردیے

کوئٹہ(این این آئی)حکومت بلوچستان نے بیورو کریسی میں تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کردیئے محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن بلوچستان کے ایک نوٹیفکیشن کے مطابق ممبر سی ایم آئی ٹی روف بلوچ کو سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ،سیکرٹری مینارٹیز افئیر ڈیپارٹمنٹ دا¶د بازئی کا تبادلہ کرکی سیکرٹری زراعت ، سیکرٹری زراعت محمدسہیل الرحمن کو ایس اینڈ جی اے ڈی میں رپورٹ کرنے ،سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ رولرڈویلمنٹ نوراحمد پرکانی کوا یس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے ،سی ای او بلوچستان اسپشل اکنامک زون اینڈ انڈسٹریل اسٹیٹ معین الرحمن کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے ،ڈائریکٹر جنرل ای پی اے محمد ابرہیم کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے ،ڈپٹی کمشنر قلعہ سیف اللہ محمد یاسر خان بازئی کا تبادلہ کرکے انہیں ڈائریکٹر جنرل ای پی اے ،سعیداحمد دمڑ کو ڈپٹی کمشنر قلعہ سیف اللہ ، ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ عبدالحمید زہری کا تبادلہ کرکے انہیں ڈپٹی کمشنر موسیٰ خیل ،ڈپٹی کمشنر بارکھان بلال شبیر کو ایس اینڈ جی اے ڈی میںرپورٹ کرنے ،ایڈیشنل سیکرٹری ایری گیشن وقار خورشید کا تبادلہ کرکے ڈپٹی کمشنر بارکھان تعینات کردیا گیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں