شمالی وزیرستان، مسلح افراد نے نہم اور دہم جماعت کے ہزاروں حل شدہ پرچے جلا دیے

پشاور (انتخاب نیوز) شمالی وزیرستان میں نامعلوم افراد نے 9 ویں اور 10 ویں جماعت کے پرچے جلا دیے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق نامعلوم افراد نے 23 امتحانی مراکز کے ہزاروں حل شدہ پرچے جلا دیے۔ ملزمان دیواریں پھلانگ کر اسکول میں داخل ہوئے، مسلح ا فراد نے چوکیدار کو یرغمال بنانے کے بعد پرچوں کو آگ لگا دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں